مقبوضہ کشمیر‘ پولیس کا خودکش حملہ ناکام بنانے کا دعویٰ

منگل 2 اکتوبر 2007 11:44

سرینگر(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین02اکتوبر2007) مقبوضہ کشمیر میں پولیس نے سرینگر میں ممکنہ خودکش حملے کو ناکام بنانے کا دعویٰ کرتے ہوئے ایک نوجوان کو گرفتار کرلیا جبکہ ذخیرہ کئے گئے اسلحہ و گولہ بارود قبضے میں لے لیا گیا ۔

(جاری ہے)

ایک بھارتی اخبار کے مطابق سرینگر پولیس نے شاہین نامی نوجوان کو شہر کے شالہ ٹینگ علاقے سے حراست میں لے کر2اے کے رائفلیں، ایک وائر لیس سیٹ،7 ہینڈ گرنیڈ ، 2پوچ اور کچھ نقشے برآمد کرلئے ۔

پولیس نے بتایا کہ ضبط شدہ نقشوں پرلائن آف کنٹرول کے ان حصوں اور راستوں کے خاکے بنائے گئے ہیں جنہیں دراندازی کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔ پولیس کے مطابق ضبط شدہ اسلحہ وگولہ بارود ڈانگر پورہ سوپور سے سرینگر لاکر شہر میں ممکنہخودکش حملے کیلئے ذخیرہ کیاگیا تھا۔ تاہم پولیس نے یہ نہیں بتایا کہ گرفتارشدہ نوجوان کس عسکری تنظیم سے وابستہ ہے۔