سوات‘ جھڑپ میں 6 سیکورٹی اہلکار زخمی ،اسکول دھماکے سے تباہ

منگل 2 اکتوبر 2007 12:07

سوات(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین02اکتوبر2007) سوات کے علاقے کانجومیں ایف سی کیمپ پر سیکیورٹی فورسز اورشرپسندوں کے درمیان جھڑپ‘ چھ اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ گرلز ہائی اسکول کو دھماکے سے اْڑادیا گیا۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق شرپسندوں نے ایف سی کیمپ پر پانچ راکٹ داغے ،ان میں سے ایک راکٹ سے ڈپٹی کمانڈنٹ کی رہائش گاہ کونشانہ بنایا گیاجبکہ چار راکٹ ایف سی کیمپ کانجو کے پیچھے پہاڑی حصے میں گرے۔

سیکیورٹی فورسز نے فوری جوابی کارروائی کی اورپانچ گھنٹے جاری رہنے والی جھڑپ میں چھ اہلکار زخمی ہوگئے۔لڑائی میں خودکار اسلحے کے علاوہ راکٹ اور دستی بم بھی استعمال کیے گئے۔اس دوران چوبیس سے زائد دھماکے سنے گئے جبکہ تحصیل کبل کے نواحی علاقے کانجو فضل آباد میں گرلز ہائی اسکول کی عمارت بھی دھماکے سے تباہ کردی گئی۔

متعلقہ عنوان :