سال 2007 ء کے پہلے 9 ماہ کے دوران رسک ایڈجسٹ کرنے کے بعد کراچی اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں نے اوسطاً 25 فیصد منافع حاصل کیا

منگل 2 اکتوبر 2007 18:50

کراچی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین02اکتوبر2007) سال 2007 ء کے پہلے 9 ماہ کے دوران رسک ایڈجسٹ کرنے کے بعد کراچی اسٹاک ایکس چینج میں سرمایہ کاروں نے اوسطاً 25 فیصد منافع حاصل کیا جبکہ کے ایس ای 100 انڈیکس کی 21 کمپنیوں نے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ، معروف بروکریج ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ کے ایس ای 100 انڈیکس میں شامل 40 نمایاں کمپنیوں کی کاکردگی کی بنیاد پر تحقیقی رپورٹ کے مطابق جنوری تا ستمبر 2007 ء کے عرصے کی کارکردگی کی بنیاد پر تحقیقی نمونے میں شامل 21 کمپنیوں کی کاکردگی غیر معمولی جبکہ 19 کمپنیوں کی کارکردگی مایوس کن رہی نمایاں کارکردگی دکھانے والی کمپنیوں میں پانچ بینک شامل ہیں جبکہ اس عرصے میں آدم جی انشورنس ، ڈی جی خان سیمنٹ کے حصص کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے