پاکستان کی بیٹنگ لائن فلاپ ہوگئی، فالو آن کا خطرہ منڈلانے لگا ،کراچی ٹیسٹ کے دوسرے روز قومی ٹیم مشکلات کاشکار رہی، جنوبی افریقہ کے450رنز کے جواب میں پاکستان نے دوسرے روز کے اختتام پر پانچ وکٹوں کے نقصان پر 127 رنز بنالئے

منگل 2 اکتوبر 2007 20:07

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2اکتوبر۔2007ء ) پاکستان کی بیٹنگ لائن فلاپ ہوگئی فالو آن کا خطرہ منڈلانے لگا ۔ کراچی ٹیسٹ کے دوسرے روز قومی ٹیم مشکلات کاشکار رہی۔جنوبی افریقہ کے450رنز کے جواب میں پاکستان نے دوسرے روز کے اختتام تک پانچ وکٹوں کے نقصان پر 127 رنز بنالئے ۔ پاکستان نے جب اپنی اننگز کا آغاز کیا تو چالیس اوورز کا کھیل باقی تھا اوپنر محمد حفیظ اورکامران اکمل نے پاکستان کو 71رنز کا قابل اطمینان آغاز فراہم کیا تاہم پاکستان کا ٹیل اینڈ میچ کونہ سنبھال سکا ۔

پاکستان کی چاروکٹیں صر ف26رنز کے عوض گر گئیں ۔ جب کامران اکمل ، محمد حفیظ ، یونس خان اور فیصل اقبال بالترتیب 71,82,84 اور97 پر گرگئیں ۔ شعیب ملک اور مصباح الحق نے اننگز سنبھالنے کی کوشش کی تاہم جنوبی افریقہ کی باؤلنگ کا سامنا کرنے کیلئے ناکافی تجربہ ہونے کی وجہ سے مصباح الحق 120 کے مجموعی سکورپر23رنز بنا کرآؤٹ ہوگئے پاکستان کی جانب سے حفیظ نے 34 کامران اکمل نے 42 ، اورمصباح الحق 23رنز بنائے ۔

(جاری ہے)

جنوبی افریقہ کی جانب سے ہیرس نے 2جبکہ نیل ، کیلس اورسٹائن نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا پاکستان کو ہدف حاصل کرنے کیلئے مزید 323رنز جبکہ فالو آن سے بچنے کیلئے 124 رنز درکار ہیں ۔درکا ر ہیں جبکہ اس پانچ وکٹیں ابھی محفوظ ہیں شعیب ملک 9 جبکہ عبدالرحمان 1 کے سکور پر ناٹ آؤٹ ہیں ۔اس سے قبل جنوبی افریقہ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں450 رنز بنا کر آوٴٹ ہو گئی۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے جیک کیلس نے سب سے زیادہ155 رنز اسکور کئے،دیگر میں ہرشل گبز 54،گریم اسمتھ42،ہاشم آملہ71،پرنس36،ڈی ولےئرز77،باوٴچر1،آندر نیل2،ہائرس1اور اسٹیون صفر پر آوٴٹ ہوئے جبکہ این تینی صفر پر ناٹ آوٴٹ رہے۔پاکستان کی جانب سے عبدالرحمان سب سے کامیاب بولر رہے اور انہوں نے چار وکٹیں حاصل کیں،عمر گل اور دانش کنیریا نے دو دو جبکہ محمد آصف اور محمد حفیظ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔