بلوچستان کی تحصیل کنگری میں ٹریکٹر ٹرالی الٹنے سے تین خواتین سمیت پانچ افرادجاں بحق،بارہ زخمی

بدھ 3 اکتوبر 2007 12:06

کوئٹہ (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین03اکتوبر2007) بلوچستان کی تحصیل کنگر ی کے پہاڑی علاقے راڑہ شم میں ٹر یکٹر ٹرالی اُلٹنے سے تین خواتین سمیت پانچ افراد جاں بحق اور بارہ زخمی ہو گئے۔۔

(جاری ہے)

مو سیٰ خیل پو لیس کے حکام کے مطابق ٹر یکٹر ٹرالی میں سوار اٹھار ہ افراد مو سیٰ خیل سے کنگری جارہے تھے کہ راڑہ شم میں ٹرالی کا ہُک ٹریکٹر سے نکل گیا جس سے ٹرالی بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گر ۔ جس سے تین خواتین اور ایک بچے سمیت پانچ افراد جان بحق اور بارہ دیگر زخمی ہو گئے زخمیو ں کو سو ل اسپتال مو سیٰ خیل لے جایا گیا ۔۔ٹریکٹر ڈرائیور حادثے میں محفو ظ رہا ۔

متعلقہ عنوان :