کراچی اسٹاک ایکسچینج کی سالانہ رپورٹ22اکتوبرکو جاری کی جائے گی

جمعرات 4 اکتوبر 2007 14:45

کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین04اکتوبر2007) کراچی اسٹاک ایکسچینج کی سالانہ رپورٹ کا اجرا22اکتوبر کو کیا جائے گا۔کراچی اسٹاک ایکسچینج کے جاری کردہ نوٹس کے مطابق کے ا یس ای کا سالانہ اجلاس عام بائیس اکتوبر کو طلب کیا گیا ہے جس میں ایکسچینج کے سالانہ حسابات کی منظوری دی جائے گی جبکہ اجلاس میں شریک ممبران کو کراچی اسٹاک ایکسچینج کی ایک سالہ کارکردگی سے متعلق رپورٹ بھی جاری کی جائے گی۔

(جاری ہے)

کراچی اسٹاک ایکسچینج کے حکام کے مطابق سالانہ رپورٹ کے اجرا کے بعد نئے ڈائریکٹرز کے انتخاب کے لیے الیکشن شیڈول جاری کیا جائے گا۔