کراچی سٹاک ایکسچینج میں‌ملاجلارجحان دیکھاگیا اور کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس نصف پوائنٹ کمی کے بعد چودہ ہزار ننانوے پر بند ہوا

جمعہ 5 اکتوبر 2007 12:57

کراچی ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین05اکتوبر2007) آج کراچی سٹاک ایکسچینج میں‌ملاجلارجحان دیکھاگیا اور کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس نصف پوائنٹ کمی کے بعد چودہ ہزار ننانوے پر بند ہوا۔ آج کاروبار کا آغاز تیزی سے ہوا جس کی وجہ حکومت اور پیپلزپارٹی میں‌ہونے والی ڈیل فائنل ہونے اور انٹرنیشنل فنڈ مینجر میری لنچ کی جانب سے پاکستان کی سٹاک مارکیٹ میں‌بینکنگ سیکٹر میں‌خریداری کا مشورہ تھا ان خبروں‌سےبینکنگ سیکٹر میں‌نئی خریداری دیکھنے میں‌آئی اور عسکری بنک ، بنک الفلاح‌ اور نیشنل بنک میں‌ بڑے پیمانے پر غیرملکی خریداری دیکھی گئی ۔

مارکیٹ‌کا انڈیکس جب چودہ ہزار دو سو بہتر پر پہنچا تو مارکیٹ میں‌سیلنگ پریشر شروع ہوگیا جس سے انڈیکس نیگیٹو زون میں‌آگیا لیکن نچلی سطح‌پر بینکنگ اور فرٹیلائزر سیکٹر میں‌خریداری بھی دیکھنے میں‌آئی اور مارکیٹ میں‌تمام دن وقفے وقفے سے پرافٹ ٹیکنگ ہوتی رہی۔

(جاری ہے)

آج مارکیٹ میں‌بینکنگ سیکٹر کے علاوہ تمام سیکٹر زمیں‌فروخت کا دبائودیکھاگیا جبکہ سیمنٹ اور آئل سیکٹر میں‌سیلنگ پریشر زیادھ رہا۔ آج مارکیٹ میں‌انتیس کروڑ شئیرز کا کا روبار ہوا جو گزشتہ روز سے پانچ کروڑ شئیر زیادھ ہے جبکہ سب سے زیادھ کام تین کروڑ اٹھائیس لاکھ شئیرز عسکر ی بنک میں‌ہوااور یہ تین روپے اضافے کے ساتھ والیم لیڈررہا۔