صدارتی انتخاب کے خلاف وکلاء کے یوم سیاہ کے موقعے پر ملک کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہروں‌کا سلسلہ جاری ، پشاور میں وکلاء اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں متعدد صحافی زخمی ۔۔بکتر بند گاڑی کو آگ لگادی گئی

ہفتہ 6 اکتوبر 2007 11:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6اکتوبر۔2007ء) صدارتی انتخاب کے خلاف وکلاء کے یوم سیاہ کے موقعے پر ملک کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہروں‌کا سلسلہ جاری ہے جبکہ پشاور میں وکلاء اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں متعدد صحافی زخمی ہوگئے ۔ یوم سیاہ کی اپیل پر اسلام آباد اور راولپنڈی میں وکلاءعدالتی کارراوائیوں‌کا بائیکاٹ کررہے ہیں۔راولپنڈی میں وکلاء نے ضلع کچہری چوک پر اھتجاجی مظاہرہ کیا ۔

لاہور ، گوجرانوالہ اور پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی وکلاء عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کررہے ہیں۔۔لاہور میں وکلاء نے پی ایم جی چوک میں صدارتی الیکشن کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور سڑ ک پر دھرنا دیا۔۔ جبکہ گوجرانوالہ میں وکلاء نے احتجاجی جلوس نکالا ۔ کراچی سمیت سندھ بھر میں‌بھی وکلاء یوم سیاہ کے موقعے پر عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کررہے ہیں‌۔

(جاری ہے)

ادھر پشاور سمیت صوبہ سرحد میں بھی یوم سیاہ کے موقعے پر وکلاء بھر پور احتجاج کررہے اور انہوں نے عدالتی کارروائیوں کا بائیکاٹ کیا ہے ۔ پشاور میں وکلاء نے یوم سیاہ کے موقعے پر ہائی کورٹ سے سرحد اسمبلی تک اح تجاجی جلوس نکالا ۔ اس دوران پولیس اور وکلاء کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جس کے نتیجے میں ایک پولیس افسر اور متعدد صحافی زخمی ہوگئے ۔ اس موقعے پر مشتعل وکلاء نے پولیس کی ایک بکتر بند گاڑی کو آگ لگادی ۔۔۔جبکہ سرحد اسمبلی اور پشاور ہائی کورٹ کے باہر وکلاء پر آنسوگیس کےشیل فائر کئے گئے ۔ دوسری جانب کوئٹہ سمیت بلوچستان کے دیگر شہروں میںٕ بھی وکلاء یوم سیاہ منارہے ہیں‌ اور اھتجاجی مظاہرے کررہے ہیں ۔