مالی سال 2006-07ء کے دوران کراچی اسٹاک ایکسچینج میں درج کمپنیز کے خالص منافع میں56فیصد کمی

ہفتہ 6 اکتوبر 2007 18:07

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 6اکتوبر 2007ء) مالی سال 2006-07ء کے دوران کراچی اسٹاک ایکسچینج میں درج کمپنیز کے خالص منافع میں مالی سال 2005-06ء کے مقابلے میں 56فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔ مالی سال 2006-07ء کے دوران کراچی اسٹاک ایکسچینج میں درج کمپنیز کا خالص منافع مالی سال 2005-06ء کے مقابلے میں کمی کے بعد 5ارب3کروڑ روپے رہا ، جبکہ زیر تبصرہ مدت کے مالی سال 2005-06ء دوران خالص منافع 12ارب 30کروڑ روپے رہا تھا۔

(جاری ہے)

مالی سال 2006-07ء کے دوران سیمنٹ سیکٹر کی مجموعی فروخت 49ارب64کروڑ روپے رہی جبکہ مالی سال 2005-06ء کے دوران 48ارب82کروڑ روپے رہی تھی ۔ مالی سال 2006-07ء کے دوران مالیاتی اخراجات مالی سال 2005-06ء کے مقابلے میں 109فیصد اضافے کے ساتھ 4ارب52کروڑ روپے رہے ، مالیاتی اخراجات میں اضافے کے باعث فی ٹن سیمنٹ پر مجموعی منافع66فیصد کمی کے بعد 537روپے فی ٹن ہوگیا جو مالی سال 2005-06ء میں 1ہزار574روپے فی ٹن رہا تھا ۔