کراچی ٹیسٹ کی غلطیوں سے سبق سیکھا ہے ،شعیب ملک

اتوار 7 اکتوبر 2007 14:57

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین07اکتوبر2007) اکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شعیب ملک لاہور ٹیسٹ جیت کر سیریز برابر کرنے کے لئے پرامیدہیں ، دوسری جانب گریم اسمتھ کا کہنا ہے کہ انضمام الحق اور محمد یوسف کے خلاف گیم پلان تیار رکرلیا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ پیر سے لاہور میں شروع ہوگا ، قذافی اسٹیڈیم میں پریس کانفر نس کرتے ہوئے پاکستانی قائد شعیب ملک نے کہا کہ انضمام الحق اور محمد یوسف کی واپسی سے مڈل آرڈر بیٹنگ مضبوط ہوگی ،وہ لاہور ٹیسٹ جیت کر سیریز برابر کرنے کے لئے پرامید ہیں ، شعیب ملک کا کہنا ہے کہ کراچی ٹیسٹ کی غلطیوں سے سبق سیکھا ہے ،انہوں نے مزید کہا کہ لاہور کی وکٹ کراچی سے مختلف ہے ، یہاں زیادہ باوٴنس ہے ، مہمان ٹیم کے کپتان گریم اسمتھ نے کہا کہ کراچی ٹیسٹ کی جیت سے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے ، اس کا لاہور میں فائدہ اٹھائیں گے ، آخری ٹیسٹ میں ہوم ٹیم کی طرف سے ٹف ٹائم کی توقع ہے ، لیکن انہوں نے انضمام الحق اور محمد یوسف کے خلاف گیم پلان تیار کرلیا ہے ، گریم اسمتھ نے مزید کہا کہ ایشول پرنس اور آندرے نیل فٹ نہیں ہیں ، تاہم ٹیم کا انتخاب میچ سے قبل کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :