افغانستان ، نیٹو کی فائرنگ ،بم دھماکے او ر طالبان کے حملے میں 3 شہریوں سمیت سات افغان پولیس اہلکار ہلاک ، افغان پولیس کا جھڑپ کے دوان چار طالبان کو بھی ہلاک کرنے کا دعویٰ

اتوار 7 اکتوبر 2007 19:58

کابل (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7اکتوبر۔2007ء) افغانستان میں نیٹو افواج کی فائرنگ ،بم دھماکے او ر طالبان کے حملے میں 3 شہریوں سمیت سات افغان پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے ادھر افغان پولیس نے جھڑپ کے دوان چار طالبان کو بھی ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ اتحادی فوج کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق افغانستان میں نیٹو کے زیر کمانڈ ایساف فوج نے فائرنگ کر کے 3 شہریوں کو ہلاک کر دیا۔

بیان کے مطابق ایک واقعہ صوبہ کنٹر میں پیش آیا جہاں ٹرک میں سوار دو افراد کو اس وقت گولیاں ماری گئیں جب وہ چیک پوائنٹ پر نہیں رْکے۔اس واقعے کے حوالے سے ضلعی سربراہ کا کہنا ہے کہ اتحادی فوج کی فائرنگ سے تین افراد زخمی بھی ہوگئے جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔اتحادی فوج کے بیان کے مطابق صوبہ پکتیکا میں اتحای فو ج کے قافلے کے قریب مشتبہ حرکت کرنے والے شخص کو مقامی زبان میں خبردار کیا گیا ،تاہم بعد میں گولی ماردی گئی۔

(جاری ہے)

دوسری جانب افغان پولیس کے مطابق بم دھماکے اور جھڑپوں میں چار طالبان اور چار پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے ،بم دھماکاصوبہ خوست کے ضلع یعقوبی میں ہوا جس میں دو پولیس اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔ مشرقی افغانستان میں طالبان نے پولیس اہلکاروں پر حملہ کیا جس کے باعث دو پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے جبکہ افغان پولیس نے ضلع کامدیش میں جھڑپ کے دوران چار طالبان کو ہلاک کردیا ۔