کراچی اسٹاک ایکسچینج ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح چودہ ہزار تین سو ارسٹھ پر بند

پیر 8 اکتوبر 2007 13:26

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8اکتوبر۔2007ء) کراچی اسٹاک ایکسچینج میں آج تیزی رہی اورکے ایس سی ہنڈریڈ انڈکس دو سو ارسٹھ پوائنٹ اضافے کے بعدملکی تاریخ کی بلند ترین سطح چودہ ہزار تین سو ارسٹھ پر بند ہوا۔

(جاری ہے)

اس سے قبل کراچی اسٹاک ایکسچینج نے تیرہ جولائی دو ہزار سات کو چودہ ہزار دو سو اٹھاسی کی حد عبور کی تھی۔