آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے اجلاس کے موقع پر گلوبلائزیشن کیخلاف ہونیوالا احتجاجی مارچ تشدد کی شکل اختیار کرگیا۔ پولیس کا مظاہرین پر لاٹھی چارج و آنسو گیس کا استعمال‘ جھڑپوں میں ایک خاتون زخمی

اتوار 21 اکتوبر 2007 15:45

واشنگٹن (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین21اکتوبر2007) امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن میں عالمی مالیاتی فنڈ اور عالمی بینک کے اجلاس کے موقع پر گلوبلائزیشن کیخلاف ہونیوالا احتجاجی مارچ تشدد کی شکل اختیار کرگیا اس دوران پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس استعمال مظاہرین کیساتھ جھڑپوں کے نتیجے میں ایک خاتون زخمی ہوگئی جبکہ مشتعل افراد نے توڑ پھوڑ گیا۔

(جاری ہے)

ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز واشنگٹن میں ہونے والے عالمی مالیاتیا دارے اور عالمی بینک کے اجلاس کے موقع پر مارچ کیا گیا مارچ میں شامل افراد نے گلوبلائزیشن اور عالمی انسان دشمن پالیسیوں کے خلاف بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے مارچ نے اس وقت تشدد کی شکل اختیار کی جب سٹی پولیس نے مارچ کرنے والوں کو منتشر کرنے کیلئے لاٹھی چارج کیا مشتعل افراد نے پولیس پر پتھراؤ کیا اور شہر میں توڑ پھوڑ کی جس میں ایک نوجوان خاتون زخمی ہوگئی جسے فوری طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا انتظامیہ نے حالات پر کنٹرول حاصل کرنے کیلئے سکیورٹی انتظامات کو سخت کردیا۔