سرحد سے دہشتگردی کیلئے لایا جانیوالا بھاری اسلحہ پولیس نے پکڑ لیا

اتوار 21 اکتوبر 2007 20:58

اٹک (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین21اکتوبر2007) صوبہ سرحد سے دہشت گردی کیلئے لایا جانے والا بھاری اسلحہ اٹک خورد پولیس نے پکڑ لیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے سرحد کی جانب سے آنے والی کار نمبر کراچی اے اے 3298 کو روکنے کا اشارہ کیا تو ڈرائیور نے گاڑی بھگا دی پولیس نے تعاقب کیا تو حاجی شاہ موڑ کے قریب گاڑی الٹ گئی پولیس نے گاڑی کی ڈگی سے 10 عدد پستول 30 بور، 4 عدد رائفل 44 بور، 4 عدد رافل 222 بور، کلاشنکوف ایک عدد، رائفل 8MM ایک عدد اور مختلف اقسام کے رونز 10 ہزار برآمد کر لئے۔

(جاری ہے)

پولیس نے کار کے ڈراؤیر واجد ولد برکت ساکن کلرسیداں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

متعلقہ عنوان :