نئی بھارتی فلم ” سانوریا“ کی پاکستان میں نمائش کرنیکی تیاریاں

منگل 23 اکتوبر 2007 12:12

لاہور( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین23اکتوبر2007) پاکستان میں بھارتی فلموں کی ریلیز کے حوالے سے کوششوں کو بر قرار رکھتے ہوئے اب ایک اور نئی بھارتی فلم ” سانوریا“ کی نمائش پاکستان میں کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ” سانوریا“ حال ہی میں مکمل کی گئی ایک اچھی رومانوی فلم ہے جس میں بھارت کے نامور اداکار انیل کپور کی بیٹی اور رشی کپورکے بیٹے نے کام کیا ہے ۔ ” سانوریا“ کی ریلیز کے سلسلہ میں پاکستان میں موجود ایک ادارے نے حتمی تیاریاں مکمل کر لی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :