ہنگری‘ پولیس کے ساتھ تصادم میں 5مظاہرین زخمی

منگل 23 اکتوبر 2007 12:20

بڈاپسٹ (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین23اکتوبر2007) ہنگری کے شہر بڈاپسٹ میں منگل کے روز پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

یہ افراد سوویت یونین سے آزاری کی سالگرہ منا رہے تھے کہ اس دوران انہوں نے پولیس پر کوڑا کرکٹ پھینکا اور پتھراؤ شروع کردیا جس پر پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے لاٹھی چارج کیا۔ اس دوران پولیس نے مظاہرین کے خلاف پریشر واٹر اور آنسو گیس کا استعمال کیا۔ گزشتہ برس بھی اسی نوعیت کے ایک مظاہرے میں سینکڑوں افراد زخمی ہوگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :