پاکستان میں‌زندگی کو لاحق خطرات کا علم تھا ۔۔۔ملک اور جمہوریت کو بچانے کیلئے پاکستان واپسی کا فیصلہ کیا، سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو

منگل 23 اکتوبر 2007 13:04

کراچی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین23اکتوبر2007) سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو نے کہا ہے کہ پاکستان میں ان کی زندگی کو شدید خطرہ لاحق تھا تاہم ملک اور جمہوریت بچانے کیلئے انہوں‌نے پاکستان واپسی کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ صدر پرویز مشرف اور نواز شریف انتہاپسندی کیخلاف ہیں‌۔۔اور جمہوریت بچانے کیلئے ہم سب کو متحد ہونا ہوگا۔امریکی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ وہ اور ان کے استقبال کیلئے آنے والے پیپلز پارٹی کے کارکن دہشت گردوں کے کیا ارادوں‌سے لاعلم نہیں‌تھے، تاہم پاکستان کو بچانے کیلئے ہم نے سڑکوں‌پر آنے کا فیصلہ کیا ۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ انہوں نے صدر جنرل پرویز مشرف کو لکھے گئے خط میں امکان ظاہر کیا تھا کہ تین افراد کارروائی میں ملوث ہو سکتے ہیں اور اب بھی ان تینوں سے خطرہ برقرار ہے۔

(جاری ہے)

بے نظیربھٹو نے کہا کہ بنیاد پرست پاکستان میں حکومت قائم کرنا چاہتے ہیں اور انہیں روکنا ہو گا۔بے نظیر بھٹو نے مزید کہاکہ ماضی میں امریکا نے پاکستان میں فوجی آمروں‌کی حمایت کی اس لئے اسے پاکستان میں متنازعہ حیثیت حاصل ہے، ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ سانحہ کراچی کی تحقیقات میں بین الااقوامی ماہرین کی مدد حاصل کرنا چاہیئے ۔

۔انہوں نے دلیل دی کہ اگر صدر پرویز کی سیکورٹی اور زلزلہ کے بعد کے حالات سے نمٹنے کیلئے غیرملکی ماہرین کی مدد لی جاسکتی ہے تو اس معاملے میں بھی بیرونی ماہرین سے مدد لینے میں‌کوئی حرج نہیں‌۔

متعلقہ عنوان :