پولیس اور انتظامیہ شہریوں‌ تحفظ‌فراہم کریں نہ کہ ان پر وحشیانہ تشدد کیا جائے۔ سپریم کورٹ میں صحافیوں پر تشدد کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس کے ریمارکس

منگل 23 اکتوبر 2007 13:31

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین23اکتوبر2007) سپریم کورٹ میں چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں فل بنچ نے صحافیوں پر تشدد کے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران اپنے ریمارکس میں چیف جسٹس نے کہا کہ پولیس اور انتظامیہ کا فرض ہے کہ وہ شہریوں‌ تحفظ‌فراہم کریں نہ کہ ان پر وحشیانہ تشدد کیا جائے۔ سماعت کے موقع پر اسلام آباد کے معطل آئی جی، ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی بھی پیش ہوئے۔