اغوا برائے تاوان کے مقدمہ میں 2 پولیس افسران سب انسپکٹر علی اکبر اور سب انسپکٹر علی محمد کا بیان قلمبند

منگل 23 اکتوبر 2007 16:04

کراچی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین23اکتوبر2007) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر 3 کے جج سید ساغر حسین زیدی نے تھانہ پیر آباد کے علاقے سے ساڑھے 3 سالہ بچے محمد فواد ولد اشتیاق احمد کو اغواہ کرکے 2 لاکھ روپے تاوان وصول کرنے کے مقدمہ میں ملوث 2 ملزمان مسعود عالم اور محمد شمیم کے مقدمہ میں منگل کو سماعت کے موقع پر 2 پولیس افسران سب انسپکٹر علی اکبر اور سب انسپکٹر علی محمد نے اپنا بیان قلمبند کرایا۔

(جاری ہے)

گواہوں پر ملزمان کے وکیل نے جرح کی، گواہ سب انسپکٹر علی اکبر نے وکیل کی جرح کے جواب میں کہا کہ ملزمان کو 24 ستمبر 2006ء کو غیر قانونی اسلحہ کے مقدمہ میں گرفتار کیا گیا تھا جس میں ملزمان نے دوران تفتیش بچے محمد فواد کو اغواہ کرکے تاوان وصول کرنے کا اقرار کیا تھا، دوسرے گواہ سب انسپکٹر علی محمد نے بتایا کہ اس کی موجودگی میں ملزمان کو گرفتار کیا تھا ، گواہوں پر جرح مکمل ہونے کے بعد عدالت نے سماعت آج بدھ تک ملتوی کردی، استغاثہ کے مطابق گرفتار ملزمان نے اپنے ایک مفرور ساتھی محمد ریاض عرف دھومی کے ہمراہ محمد فواد کو اغواہ کیا اور 2 لاکھ روپے تاوان وصول کرکے مغوی بچے کو رہا کیا۔

متعلقہ عنوان :