بھارت نے دہشت گردی میں ملوث افراد کی فہرست پاکستان کے حوالے کر دی

منگل 23 اکتوبر 2007 18:04

نئی دہلی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین23اکتوبر2007) بھارت نے دہشت گردی میں ملوث افراد کی فہرست پاکستان کے حوالے کر دی ہے، ایک بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق پاک بھارت جوائنٹ اینٹی ٹیررازم کے دوسرے راؤنڈ میں بھارت نے حیدر آباد اور اجمیر شریف کے مختلف علاقوں میں بم دھماکوں میں ملوث افراد کی فہرست پاکستان کے حوالے کر دی ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ اس موقع پر بھارت نے الزام عائد کیا کہ پاکستانی گروپ اجمیر شریف بم دھماکوں میں اور جموں و کشمیر میں گوریلا کارروائیوں میں بھی ملوث ہے۔

بھارت نے الزام عائد کیا کہ ان بم دھماکوں اور بھارت میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں آئی ایس آئی دہشت گردوں کی پشت پناہی کر رہی ہے جبکہ پاکستان نے تمام الزامات سختی سے مسترد کر دیئے۔ انڈیا نیشنل سیکیورٹی ایکروائز ایم کے نرائن نے حال ہی میں حیدر آباد اجمیر اور لدھیانہ بم دھماکوں کا الزام آئی ایس آئی پر عائد کیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق بھارت نے پاکستان سے مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے بھارت کے حوالے کرنے کو کہا ہے۔

متعلقہ عنوان :