پاکستان کی ٹیم بھارت کو ہرا سکتی ہے،سلیم ملک

بدھ 24 اکتوبر 2007 12:26

لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین24اکتوبر2007) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلیم ملک نے کہا ہے کہ پاکستان کی ٹیم بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ہے اور بھارت کو بھارت میں ہرا سکتے ہیں ایک خصوصی بات چیت میں سلیم ملک نے کہا کہ بدقسمتی سے کرکٹ سے دور ہوگیا مجھے کولکتہ کی اننگز آج بھی اچھی طرح یاد ہے سلیم ملک نے کہا کہ پاکستانی ٹیم بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ہے محمدیوسف،یونس خان،شعیب ملک، بہترین صلاحیت کے مالک ہیں جو کسی بھی جگہ بہترین اننگز کھیل کر پاکستان کو فتح دلاسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :