نوشہرہ میں پولیس مقابلہ‘ ایس ایچ او جاں بحق‘ڈاکو ہلاک

جمعرات 25 اکتوبر 2007 12:00

نوشہرہ(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین25اکتوبر2007) نوشہرہ کے نواحی علاقے پبی خان شیر گڑھی میں پولیس مقابلہ‘ ایس ایچ او جاں بحق اورسب انسپکٹر زخمی ہو گیاجبکہ ایک ڈاکو بھی مارا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پولیس کو اطلاع ملی کہ ایک خطرناک ڈاکو نوشہر ہ پبی خان شہر گڑھی میں شفیق نامی شخص کے گھر پر موجود ہے۔

(جاری ہے)

اس پرایس ایچ او مومن خان اورسب انسپکٹر بدن خان کی قیادت میں پولیس پارٹی نے مکان پر چھاپہ مارا جس پر ڈاکووٴں نے خودکار اسلحے سے فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں ایس ایچ او مومن خان موقع پر جاں بحق جبکہ سب انسپکٹر بدن خان زخمی ہو گئے۔

زخمی سب انسپکٹر کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور پہنچا دیا گیا جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ارشد بھی مارا گیا جبکہ اس کے والدسمیت دو افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے کلاشنکوف ، متعد د میگزین ، کارتوس اور دستی بم برآمد کر لیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :