رحیم یار خان میں مسافربس نہر میں گرگئی، 2 خواتین ہلاک ، 6 زخمی

جمعہ 26 اکتوبر 2007 13:35

رحیم یار خان(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین26اکتوبر2007) رحیم یار خان کے قریب مسافربس نہر میں گرنے سے دو خواتین ہلاک اور چھ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق کراچی سے فورٹ عباس جانے والی بس عباسیہ نہر پر موڑ کاٹتے ہو ئے تیز رفتاری کے باعث نہر میں جا گری۔

(جاری ہے)

حادثے میں دو خواتین ارم بی بی اور رخسانہ ہلاک جبکہ چھ افراد زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ جہاں تین کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ حادثہ کی اطلاعات ملتے ہی مقامی لوگوں کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو نہر سے نکالا۔

متعلقہ عنوان :