مردان، مختلف واقعات میں بچی سمیت 2 افراد ہلاک، 3 شدید زخمی

جمعہ 26 اکتوبر 2007 18:14

مردان (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین26اکتوبر2007) مردان اور نواحی علاقوں میں مختلف واقعات کے دوران ایک بچی سمیت 2 افراد ہلاک جبکہ ایک خاتون سمیت 3 شدید زخمی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پہلا واقعہ مردان کے نواحی علاقہ کاٹلنگ میں پیش آیا جہاں اقصل خان ولد فضل خان نے پولیس تھانہ میں رپورٹ درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ اس کی بھانجی منزہ دخر عمائل خان اپنی داری کے ہمراہ ایک شادی کی تقریب میں شرکت کرنے جا رہی تھی کہ ایک تیز رفتار موٹر کار نمبر SAB-8600 جسے ڈرائیور فضل امین چلا رہا تھا نے ٹکر مار کر زخمی کر دیا بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے بچی چل بسی۔

دوسرا واقعہ شیخ ملتون کے علاقے میں پیش آیا۔ جہاں محنت کش نوجوان نوید ولد رفیق کو تیز رفتار ڈاٹسن پک اپ نے ٹکر ماری جو موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ تیسرے واقعے میں ملزمان نور محمد، یار محمد، نیاز محمد، پسران رامداد نے گھر میں داخل ہو کر بچوں کی لڑائی پر خاتون خانہ ممتاز جانہ زوجہ خان خان دادہ اور کمسن لڑکے اویس احمد کو زخمی کر دیا۔ چوتھے واقعے کے مطابق گڑھی کیورہ مردان میں ایک طالبعلم اشتیاق ولد خبیب الرحمن کو سوزوکی کار نمبر lo930 نے ٹکر مار کر شدید زخمی کر دیا۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر دیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :