بھارتی ریاست کیرالہ میں پولیس تشدد سے دو طالب علم ہلاک

ہفتہ 27 اکتوبر 2007 13:17

نئی دہلی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین27اکتوبر2007) بھارتی ریاست کیرالہ میں پولیس انسپکٹر کے تشدد سے دوطالب علم ہلاک ہوگئے بھارتی ٹی وی کے مطابق کیرالہ کے ضلع کوٹیام میں این این ایس ہندو کالج میں طلبہ یونین کے انتخاب کے موقع پر ریاستی حکمران جماعت کمیونسٹ آف انڈیا اور بھارتیہ جنتاپارٹی یونین کے طلباء کے مابین تصادم ہوگیا پولیس نے تصادم روکنے کے لیے طالبہ پر لاٹھی چارج کیا جس کے بعد بی جے پی طلبہ یونین کے دو طالب علموں پر پولیس انسپکٹر نے سڑک پر لاٹھیوں کی بوچھاڑ کردی جس سے دونوں طالب علموں کو زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا جہاں پر دونوں کی ہلاکت ہوگئی بھارتیہ جنتا پارٹی کے مقامی رہنماؤں نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس انسپکٹر پلاننگ کے تحت بی جے پی طلبہ یونین کے طالب علموں پرتشدد کیاہے۔

متعلقہ عنوان :