جنوب مشرقی بغداد میں ہوٹل کے نزدیک بم دھماکے میں آٹھ افراد ہلاک تیرہ زخمی، صوبے صلاح الدین میں جھڑپ کے دوران ایک امریکی فوجی ہلاک

ہفتہ 27 اکتوبر 2007 13:31

بغداد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین27اکتوبر2007) عراقی دارالحکومت بغداد میں ایک ہوٹل کے نزدیک ہونے والے بم دھماکے میں آٹھ افراد ہلاک اور تیرہ زخمی ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

جبکہ صوبے صلاح الدین میں جھڑپ کے دوران ایک امریکی فوجی مارا گیا ۔ عراقی حکام کے مطابق جنوب مشرقی بغداد میں صبح سویرے ہونے والے بم دھماکے کا نشانہ مقامی ریستوران تھا جہاں سرکاری اہلکاروں اور تعمیراتی ورکرز کی بڑی تعداد موجود ہوتی ہے۔ زخمی ہونے والوں میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :