اقوام متحدہ کے بجٹ پربھارت کی شدید تنقید، غیر ترقیات اخراجات کم کرنے کا مطالبہ

ہفتہ 27 اکتوبر 2007 14:06

نیویارک(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین27اکتوبر2007) بھارت نے اقوام متحدہ کے 2008-09کے بجٹ پر شدید تنقید کرتے ہوئے اسے غیر مناسب قرار دیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ انتظامیہ پر52فیصد استعمال ہونے والے اخراجات کو کم کیا جائے۔ ایک غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ان خیالات کااظہار اقوام متحدہ میں بھارتی سفیر نیروپم سین نے گزشتہ روز اقوام متحدہ کے 2008-09بجٹ پر بحث کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بجٹ سیاسی اور اصولی طور پر غیر مناسب ہے بجٹ میں امن، سیکورٹی اور انسانی حقوق کو زیادہ اہمیت دی گئی جبکہ معاشی اور سماجی ترقی کے عالمی تنازعات کے بنیادی وجوہات کو مکمل طورپر نظرانداز کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس حوالے سے ایک جامع منصوبہ بنانا چاہئے تاکہ مجوزہ بجٹ کا استعمال صحیح مواقع پر ہو سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بجٹ کا 52فیصد حصہ انتظامی امور پر خرچ ہو رہے ہیں جو ایک بڑی رقم ہے اس کو کم کر کے ترقیاتی منصوبوں پر صرف کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :