مردان، مختلف واقعات میں ایک شخص ہلاک، 2 شدید زخمی

ہفتہ 27 اکتوبر 2007 17:44

مردان (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین27اکتوبر2007) مردان کے نواحی علاقہ جات میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں ایک شخص ہلاک دو شدید زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق پہلے واقعہ میں پولیس تھانہ رستم کی رپورٹ کے مطابق متعلقہ پولیس کو اطلاع ملی کہ نواحی علاقے نرے سورنگ، مارتحانو شاہ مین ایک شخص کی آتشیں اسلحہ سے قتل شدہ لاش پڑی ہے۔

(جاری ہے)

جس پر سب انسپکٹر عمدالمجید خان نے دیگر نفری کے ہمراہ جا کر نعش قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دی تاہم نعش کی شناخت دیر گئے تک نہ ہو سکی۔

دوسرا واقعہ نواحیہ علاقہ بانبیی کی حدود میں پیش آیا جہاں فیض الاسلام ولد شیر مالک نے تھانہ چورہ میں رپورٹ درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے چچا زاد طیب ولد شیر ولی کے ہمراہ نماز عشاء سے واپس آرہا تھا کہ ملزمان ہارون اور یاسین پسران نے راستے میں ان پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس سے وہ دونوں زخمی ہوئے پولیس نے مدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :