تلہار کے قریب تیز رفتار کوسٹر بدین سے حیدرآباد جاتے ہوئے گہری کھائی میں جاگری خاتون سمیت 6 افراد زخمی

اتوار 28 اکتوبر 2007 19:22

تلہار (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین28اکتوبر2007) تلہار کے قریب تیز رفتار کوسٹر بدین سے حیدرآباد جاتے ہوئے گہری کھائی میں جاگری جس سے ایک عورت سمیت چھ افراد زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

کوسٹر ڈرائیور کے کنٹرول سے نکل کر اچانک ہی گہری کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں غلام مصطفی چانڈیو  عارب  واگھو مل  5سالہ احمد  محمد موسیٰ اور ایک عورتزخمی ہوگئی جن کو فوری طو رپر اسپتال پہنچایا گیا جہاں سب کو داخل کرلیا گیا ہے ۔ کوسٹر کا ڈرائیور فرار ہوگیا ۔ پولیس نے کوسٹر تحویل میں لے لی ہے ۔

متعلقہ عنوان :