عراق کے شہر کرکوک میں کار بم دھماکے، 11 افراد ہلاک 25 زخمی

اتوار 28 اکتوبر 2007 20:08

کرکوک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اکتوبر۔2007ء) عراق کے شمالی شہر کرکوک میں کار بم دھماکے، 11 افراد ہلاک اور 25 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ بم دھماکے سے 25 دکانیں اور 10گاڑیاں بھی تباہ ہو گئیں۔ ایک عرب ٹیلی ویژن کے مطابق اتوار کے روز شمالی شہر کرکوک کے مین بازار میں کھڑی ایک کار میں رکھا گیا بم زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔ بم دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس سے 25 سے زائد دکانیں اور 10 گاڑیاں ہو گئیں۔

(جاری ہے)

ابتدائی اطلاعات کے مطابق کار بم دھماکے میں 11 افراد ہلاک اور 25 سے زائد زخمی ہوئے جبکہ زخمیوں کو ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے جہاں بعض کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق بم دھماکے کے بعد لوگوں کے جسم کے ٹکڑے بکھرے پڑے تھے ہر طرف خون ہی خون تھا۔ پولیس کے مطابق دھماکہ خیز بم ایک کار میں رکھا گیا تھا جو عین اس وقت پھٹا جب لوگوں کی بڑی تعداد بازار میں موجود تھی۔ مرنے والوں میں 3 عورتیں بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :