سوات، راکٹ گرنے سے دو صحافی زخمی

اتوار 28 اکتوبر 2007 20:11

سوات (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اکتوبر۔2007ء) سوات کے علاقے فضا گٹ میں مسجد کے احاطے میں راکٹ گرنے سے ایک نجی تی وی کے پروڈیوسر اور رپورٹر زخمی ہو گئے، جنہیں سیدر شریف ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

(جاری ہے)

ایک نجی ٹی وی کے مطابق اتوار کے روز سوات کے علاقے فضا گٹ میں سیکیورٹی فورسز اور شر پسندوں کے درمیان لڑائی کے دوران مسجد کے احاطے میں راکٹ گرنے سے قریبی ہوٹل کی چھت پر موجود نجی ٹی وی کے پروڈیوسر رضا محمود آغا اور رپورٹر خالد جمیل زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر سیدر شریف ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

متعلقہ عنوان :