فلپائن،انتخابی مہم کے دوران تشدد اورٹریفک حادثے میں31 افراد ہلاک،متعدد زخمی

پیر 29 اکتوبر 2007 14:00

منیلا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29اکتوبر۔2007ء) فلپائن میں انتخابات کے دوران تشدد اور ٹریفک حادثے میں31 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں فلپائن کے وسطی کیمالائنزفورٹ میں ٹریفک حادثے میں 9 افراد ہلاک اور20 سے زائد زخمی ہوگئے پولیس حکام کے مطابق حادثہ میں مسافر بس پر سڑک پر گرے درخت سے ٹکرانے کی وجہ سے پیش آیا پولیس حکام کے مطابق درخت سے ٹکرانے کے بعد بس کا اگلا حصہ مکمل طورپر تباہ ہوگیا جس کی وجہ سے9افرادموقع پر ہلاک ہوگئے اور ڈرائیور سمیت بیس افراد شدید زخمی ہوگئے زخمی ہونے والے افراد کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے پولیس حکام کے مطابق بس میں زیادہ سر سکول کے طالب علم سوار تھے جو ایک مذہبی تہوار میں شرکت کے بعد گھرواپس جارہے تھے پولیس حکام کے مطابق فلپائن میں لوکل باڈی انتخابات میں تشد کے دوران23 افرا د ہلاک اور20 زخمی ہوگئے ہیں پولیس حکام کے مطابق گزشتہ ایک مہینے کے دوران انتخابی مہم میں43تشدد کے واقعات رونما ہوچکے ہیں حکام کے مطابق300 افراد کو تشدد کے واقعات میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا جاچکا ہے منیلا پولیس کے سربراہ جیری برائس نے کہا ہے کہ مقامی انتخابات کے لیے 21 مقامات کو حساس قرار دے دیا گیا جہاں5000 پولیس اہلکاروں کو امن وامان برقرارکرنے کے لیے تعینات کردیاگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :