بھارت کی مشرقی ریاستوں میں باغیوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں، 9 افراد ہلاک، 20سے زائد زخمی

پیر 29 اکتوبر 2007 15:32

جے پور/ رانچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29اکتوبر۔2007ء) بھارت کی مشرقی ریاستوں چھتیس گڑھ اور جھار کھنڈ میں سکیورٹی فورسز اور باغیوں کے درمیان جھڑپوں میں پانچ سکیورٹی اہلکاروں سمیت نو افراد ہلاک اور بیس سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک بھارتی ٹیلی ویژن کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز بھارت کی مشرقی ریاست جھار کھنڈ میں سکیورٹی فورسز نے ایک کارروائی کے دوران چار ماؤ باغیوں کو ہلاک اور تیرہ کو زخمی کردیا پولیس کے ترجمان راجیو کمار نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے جھار کھنڈ سے 35 کلومیٹر دور ایک کارروائی میں چار ماؤ باغیوں کو ہلاک اور تیرہ کو زخمی کردیا ہے۔

باغیوں کے قبضے سے بھاری ہتھیار برآمد کئے گئے ہیں ادھر ریاست چھتیس گڑھ کے علاقے بیجا پور میں نکسل باغیوں نے سکیورٹی فورسز کے ایک قافلے پر حملہ کرکے ایک پولیس افسر سمیت پانچ اہلکاروں کو ہلاک کردیا حملے میں تین اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

متعلقہ عنوان :