صومالیہ میں بحری قزاقوں نے جہاز کو غیر ملکی عملے سمیت یرغمال بنا لیا

منگل 30 اکتوبر 2007 18:25

موغا دیشو(اردوپوا ئنٹ اخبار تازہ ترین30اکتوبر2007) صومالیہ میں بحری قزاقوں نے سامان لے جانے والے پانی کے جہاز کے عملے کو یر غمال بنا لیا۔صومالیہ کے حکومتی ترجمان پیڈی انکودا نے بتایا کہ موغادیشوکے پاس سمندر میں بحری قزاقوں نے جہاز پر حملے کر کے قبضہ کر لیا۔

(جاری ہے)

ایک گارگو ٹریڈر نے بتایا کہ جہاز کے تعلق جنوبی کوریا سے ہے اور اس پر 43افراد پر مشتمل غیر ملکی عملہ موجود ہے۔ ٹریڈر کا مزید کہنا تھا کہ جہاز پر بھارت سے درآمد کی گئی شکر موجود ہے۔

متعلقہ عنوان :