عالمی بینک کے صدر رابرٹ زولک کی وزیر اعظم شوکت عزیز سے ملاقات، پاکستان کی اقتصادی صورتحال اور جاری ترقیاتی منصوبوں میں عالمی بینک کے تعاون پر غور

بدھ 31 اکتوبر 2007 14:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31اکتوبر۔2007ء) عالمی بینک کے صدر رابرٹ زولک نے وزیر اعظم شوکت عزیز سے ملاقات کی ہے ۔ جس میں پاکستان کی اقتصادی صورتحال اور جاری ترقیاتی منصوبوں میں عالمی بینک کے تعاون پر غور کیا گیا۔

(جاری ہے)

بعد ازاں صحافیوں سے گفتگو میں وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان میں عالمی بینک کے تعاون سے معاشی اصلاحات کا عمل جاری رہے گا۔ انھوں نے بتایا کہ ملاقات میں انھوں نے عالمی بینک کے صدر سے پاکستان کی امداد میں اضافے پر بھی بات چیت کی۔ اس موقع پر عالمی بینک کے صدر نے پاکستان میں اصلاحات کے عمل کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کا ادارہ پاکستان میں ڈیموں کی تعمیر کے سلسلے میں تمام پہلوؤں کا جائزہ لینے کے بعد امداد کی فراہمی کا فیصلہ کرے گا۔