کلثوم نواز کے گھٹنے کا بھارت میں آپریشن نہیں ہوا، خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان مسلم لیگ (ن)

بدھ اکتوبر 23:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31اکتوبر۔2007ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے ترجمان نے ان اخباری اطلاعات کی تردید کی ہے کہ محترمہ کلثوم نواز کے گھٹنے کا بھارت میں آپریشن ہوا ہے ،ترجمان نے کہاکہ محترمہ کلثوم نواز لندن میں ہے اور یہ خبر بے بنیاد اور انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے-