سوات کے علاقے مٹہ میں عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پر فورسز کے ہیلی کاپٹروں کی بمباری ،عسکریت پسندوں کی جانب سے خوازہ خیلہ میں میاں دم پولیس چوکی پر قبضے کا دعویٰ

پیر 12 نومبر 2007 11:57

مٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12نومبر۔2007ء) سوات کے علاقے مٹہ میں عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پر سیکیوٹی فورسز کے ہیلی کاپٹروں سے بمباری کا سلسلہ جاری ہے جبکہ عسکریت پسندوں نے خوازہ خیلہ میں میاں دم پولیس چوکی پر قبضہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ سوات سے نمائندے کے مطابق مٹہ میں سیکیوٹی فورسز کے ہیلی کاپٹروں کی عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں اور قبضہ کی گئی چیک پوسٹوں پر شدید بمباری جاری ہے ۔

(جاری ہے)

سوات کے علاقے خوازہ خیلہ ، مٹہ، منگلور ، چار باغ اور کبل میں سرکاری دفاتر، اسکول اور بازار مستقل بند ہیں جس کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ شدید کشیدگی کے باعث عام شہریوں کی نقل مکانی کا سلسلسہ جاری ہے ۔ اور حکومت کیجانب سے مینگورہ کے قریب خیمہ بستی کی تعمیر کے باوجود لوگ دوسرے شہروں میں منتقل ہونے کو ترجیح دے رہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق سیکورٹی فورسز نے سوات کے داخلی راستوں پر چیکنگ کے نظام کو مزید سخت کر دیا ہے جبکہ سیکورٹی فورسز کے ہیلی کاپٹر خوازہ خیلہ کی نگرانی کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :