اٹلی، فٹبال پرستار کی ہلاکت کے بعد ہنگامے پھوٹ پڑے،بڑی تعداد میں پولیس اہلکارزخمی ہوگئے

پیر 12 نومبر 2007 21:09

میلان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12نومبر۔2007ء) اٹلی میں پولیس کی فائرنگ سے فٹبال کے پرستار کی ہلاکت سے ہنگامے پھوٹ پڑے ہیں جن میں بڑی تعداد میں پولیس اہلکارزخمی ہوئے ہیں۔میلان میں اے سی میلان اوراٹلانٹا کے درمیان میچ پولیس اور تماشائیوں کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں دس منٹ ختم کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

دارالحکومت روم میں مشتعل ہجوم نے پولیس بیرکوں اور اولمپک کمیٹی کے دفتر پرحملہ کردیا۔

فٹبال کا پرستارگبریئل سینڈی ٹسکنی میں پولیس فائرنگ سے ہلاک ہوا۔اطالوی پولیس المناک غلطی قراردیا جبکہ وزیراعظم نے واقعے کی مکمل تحقیقات کا حکم دیا ہے ۔واضح رہے کہ اسی سال فروری میں فٹبال شائقین کی ہنگامہ آرائی کے دوران پولیس اہلکار کی موت کے بعد حکومت نے ہنگامہ آرائی کرنے والے فٹبال پرستاروں سے نمٹنے کیلئے قانون سازی کی تھی۔

متعلقہ عنوان :