فیصل آباد میں پرویز الہی کی فیصل آباد آمد کے موقع پر پولیس کی جانب سے وکلاء کو گرفتار کرنے کا سلسلہ ایک بار پھر زور پکڑ گیا

منگل 13 نومبر 2007 12:11

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13نومبر۔2007ء) وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کی فیصل آباد آمد کے موقع پر پولیس کی جانب سے وکلاء کو گرفتار کرنے کا سلسلہ ایک بار پھر زور پکڑ گیا ہے وکلاء کو گرفتار کرنے کے لئے رات بھر چھاپوں‌کا سلسلہ جاری رہا۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن فیصل آبا د کے صدر تنو یر رندھاوا اور متعددوکلاء کو ان چھاپوں‌کے دوراں‌گرفتار کیا گیا۔

جبکہ چوک گھنٹہ گھر کے قریب مظاہرہ کرنے والے سات وکلاء کو بھی پولیس نے گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ علاوہ ازیں ضلع کچہری فیصل آباد کو ایک مرتبہ پھر مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے ۔ کچہری میں وکلاء سیمت عام شہریوں‌کا داخلہ بھی بند کر دیا گیا ہے جسکے کے باعث شہریوں‌کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔