ساہیوال،پولیس نے 8وکلاء اور پیپلزپارٹی کے 7رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا

منگل 13 نومبر 2007 13:05

ساہیوال(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار13 نومبر2007) پولیس سول لائن نے دفعہ144 کی خلاف ورزی کرنے،غیرقانونی جلوس نکالنے اور امن عامہ میں خلل ڈالنے کے الزامات میں سیکرٹری بار ایسوسی ایشن ساہیوال میاں اسلم الحق سمیت آٹھ وکلاء اور پیپلزپارٹی کے سات رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے جن میں سیکرٹری بار ایسوسی ایشن میاں اسلام الحق کے علاوہ سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ساہیوال چوہدری محمد انور وڑائچ،سابق نائب صدر رانا شکیل ،این اے خان ناصر محمود چوہدری حسنات احمد دیال اور پیپلزپارٹی ساہیوال شہر کے سابق صدر ملک ذوالفقار شامل ہیں ان وکلاء پر الزام لگایا گیا ہے کہ آٹھ نومبر کو ایمرجنسی کے خلاف ضلع کچہری میں جلوس نکالا حکومت کے خلاف ضلع کچہری میں جلوس نکالا حکومت کے خلاف تقریریں کیں اور صدرمملکت کے خلاف نعرے بازی کی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی جبکہ دوسری جانب پولیس نے پیپلزپارٹی کے سات رہنماؤں کے خلاف امن عامہ میں خلیل ڈالنے کے الزامات میں مقدمہ درج کرلیا تین رہنما علی نواز بھٹی صدر پی پی پی مختار صابر نائب صدر پی پی پی چیچہ وطنی اور رانا تنویر احمد سابق ناظم صدر پی پی پی ہڑپہ کو گرفتار کرلیا ہے۔