بے نظیر کی نظر بندی کی اطلاع پر کراچی کے مختلف علاقوں میں ہنگامہ آرائی ‘ پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں

منگل 13 نومبر 2007 18:32

کراچی (دوپوائنٹ تازہ ترین اخبار13 نومبر2007) میڈیا سیل بلاول ہاؤس کے مطابق سابق وزیراعظم بے نظیر کی لاہور میں نظر بندی کی اطلاع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے سینکڑوں کارکنان نے رنچھوڑ لائن ‘ گھاس منڈی ‘ جناح آباد ‘ اسپنسر آئی اسپتال ‘بھیم پورہ چوک ‘ ٹمبر مارکیٹ ‘ گھانچی پاڑہ اور لی مارکیٹ سمیت مختلف علاقوں میں دکانیں بند کرادیں پی پی کے اعلامیہ کے مطابق پی پی کے کارکنان کے اس احتجاج میں تاجر برادری بھی شریک ہوگئی درین اثنا پی پی کے کارکنان نے قائد آباد کے مقام پر رکاوٹیں کھڑی کرکے انڈس ہائی وے کو بند کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

دریں اثنا سولجر بازار ‘ فاطمید اسپتال ‘ ابو اصفہانی روڈ اور گلستان جوہر کے مختلف علاقوں میں بھی جگہ جگہ ٹائر جلا کر اور رکاوٹیں کھڑی کرکے پی پی کے کارکنوں نے سڑک ٹریفک کے لئے بند کردی ۔ بعض مقامات پر پولیس کی جانب سے پی پی کے کارکنوں پر اندھا دھند لاٹھی چارج کیا گیا جس کے بعد کارکنوں نے پولیس پر پتھراؤ بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :