خضدار ٹریفک حادثہ تین افراد جاں بحق پانچ خواتین سمیت 18افراد شدید زخمی

جمعرات 15 نومبر 2007 18:43

کوئٹہ(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار15 نومبر2007) خضدار ٹریفک حادثہ تین افراد جاں بحق پانچ خواتین سمیت 18افراد شدید زخمی ہوگئے زخمیوں کو طبی امداد کیلئے خضدار ہسپتال منتقل کردیا گیا اطلاعات کے مطابق جمعرات کے روز خضدار سے قلات جانے والی ویگن قومی شاہراہ پر سنی کے مقام پر سامنے سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ڈرائیور ولی محمد عیسی خان اور نامعلوم شخص موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ پانچ خواتین سمیت 18افراد شدید زخمی ہوگئے چار زخمیوں کی حالت نازک بتائی گئی ہے واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس کے اعلی حکام موقع پر پہنچ گئے عینی شاہدین کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

متعلقہ عنوان :