کوئٹہ‘مختلف حادثات و واقعات میں دو افراد جاں بحق‘7شدید زخمی

جمعہ 16 نومبر 2007 15:22

کوئٹہ(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار16 نومبر2007) کوئٹہ سمیت اندرون بلوچستان مختلف حادثات وواقعات میں دو افراد جاں بحق اور سات شدید زخمی ہو گئے زخمیوں کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتالوں میں پہنچادیا گیا ہے جبکہ لاشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردئیے گئے اطلاعات کے مطابق صوبائی دارلحکومت کوئٹہ میں مختلف ٹریفک حادثات میں ایک نامعلوم شخص جاں بحق جبکہ چار افراد شدید زخمی ہوگئے پولیس نے دو مقامات سے کار ڈرائیوروں کو گرفتار کرلیا جو حادثات میں ملوث تھے نصیر آباد میں تیز رفتار ویگن مخالف سمت سے آنے والی کار سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں کار کا ڈرائیور دنی بخش موقع پر جاں بحق جبکہ ویگن میں سوار چار افراد شدید زخمی ہوگئے عینی شاہدین کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ۔