پارہ چنار میں دوگروہوں میں تصادم،ایک شخص ہلاک، چودہ زخمی،فائرنگ میں شدت کے بعد پاک آرمی اور کرم ملیشیا کے دستے شہر میں پہنچ گئے

جمعہ 16 نومبر 2007 20:25

پارہ چنار(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16نومبر۔2007ء) پارہ چنار میں دو گروہوں کے درمیان جھڑپوں کے بعد ایک شخص ہلاک اور چودہ زخمی ہوگئے ہیں جس کے بعد پاک آرمی اور کرم ملیشیا شہر میں پہنچ گئی ہے اور حالات پر کنٹرول کرنے کی کوشش کرہی ہے ۔

(جاری ہے)

پارہ چنار سے نمائندے کے مطابق جھڑپوں کا سلسلہ کل رات بعد نمازعشاء گھر جانے والی نمازیوں پرنامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کے بعد شروع ہوا جس میں اب تک ایک شخص ہلاک اور چودہ افراد زخمی ہوگئے ۔

آدھی رات اور آج علی الصبح فائرنگ دوبارہ شروع ہوئی اور نماز جمعہ کے بعد ایک جگہ پر دستی بم بھی پھینکا گیا۔ جھڑپوں میں شدت کے بعد مشتعل شہریوں نے ایک ٹرک اور کار کو نذر آتش کردیا جس کے بعد پاک آرمی کے دستے ور کرم ملیشیا پہنچ گئی ہیں اورحالات پر کنٹرول کرنے کی کوشش کررہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :