کوئٹہ،مختلف حادثات وواقعات میں تین افراد جاں بحق ، پانچ زخمی

ہفتہ 17 نومبر 2007 13:15

کوئٹہ(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار17 نومبر2007) کوئٹہ سمیت اندرون بلوچستان مختلف حادثات وواقعات میں تین افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہو گئے زخمیوں کو طبی امداد کیلئے مختلف ہسپتالوں میں داخل کروادیا گیا صوبائی دارلحکومت کوئٹہ مین لین دین کے تنازعہ پر دو گروہوں میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہو گئے کچلاک سے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہفتے کی صبح نامعلوم گاڑی نے ٹکر مارکر اسے ہلاک کردیا تھا پنجگور میں زمین کے تنازعہ پر دو گروہوں میں مسلح تصادم ہوا جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے لاشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئیں پولیس نے مقدمات رج کرکے تفتیش شروع کردی ۔