پاراچنار میں دو گروہوں میں لڑائی میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد33 ہوگئی، 81 زخمی، درجنوں مکانات اور دکانوں کو آگ لگادی گئی

ہفتہ 17 نومبر 2007 13:39

پاراچنار(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17نومبر۔2007ء) کرم ایجنسی کے علاقے پاراچنار میں دو گروہوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد تینتیس ہوگئی ہے جبکہ اکیاسی افراد زخمی ہوئے ہیں۔ نمائندہ نے اسپتال ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ابتک تیس افراد کی لاشیں اسپتال میں لائی گء ہیں جبکہ ستتر زخمیوں کوبھی لایا گیا ہے ۔تصادم کے دوران درجنوں مکانات اور دکانوں کو آگ لگادی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

پارہ چنار میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے ۔تاہم کرفیو کے باوجود دونوں گروپوں میں لڑائی جاری ہے ۔ جبکہ سدہ شہرہ میں صورتحال کشیدہ ہونے کی وجہ سے فوج نے پوزیشنیں سنبھال لی ہیں۔ فریقین بھاری ہتھیاروں کااستعمال کررہے ہیں۔ پاک فوج کے اہلکار پاراچنار میں لاوٴڈ اسپیکر کے ذریعے فریقین کو لڑائی فوری بند کرنے کی ہدایت کررہے ہیں۔ پاک فوج نے کوتنبیہ کی ہے کہ لڑائی بند نہ ہونے کی صورت فوج کیجانب سے بھرپور کارروائی کی جا ئے گی۔

متعلقہ عنوان :