اوکاڑہ میں پولیس مقابلہ،قتل ،92سنگین مقدمات میں ملوث پانچ لاکھ سر کی قیمت والاڈاکو کالی گرفتار۔دو ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب

اتوار 18 نومبر 2007 12:45

اوکاڑہ چھاؤنی(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار18 نومبر2007) اوکاڑہ کے نواح میں پولیس مقابلہ،قتل ،ڈکیتی اورراہزنی کے92سنگین مقدمات میں ملوث پانچ لاکھ روپے سر کی قیمت والا خطرناک ڈاکو کالی گرفتار ،دو ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے گرفتار ڈاکو کا ایک بھائی تاجی دو سال قبل پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا تھا تین رکنی ڈکیت گینگ دیہاتی سے موٹر سائیکل چھین کرفرار ہورہا تھا کہ برساتی نالے پر تعاقب کرنے والی پولیس پارٹی سے آمنا سامنا ہوگیا ڈی پی او اوکاڑہ اور ڈی ایس پی صدر سرکل موقع پر پہنچ گئے آئی جی پنجاب کی اوکاڑہ پولیس کو شاباش تفصیلات کے مطابق کالی ڈکیت گینگ کا سرغنہ امتیاز عرف کالی ولد عبدالعزیز اوکاڑہ اور اس کے ملحقہ اضلاع میں خوف کی علامت بنا ہوا تھا اس کے خلاف اوکاڑہ کے تھانوں میں قتل ڈکیتی اور رہزنی کے مقدمات درج تھے ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاجب نے اس کے سر کی قیمت پانچ لاکھ روپے مقرر کررکھی تھی گزشتہ شب اوکاڑہ کے نواحی قصبہ 14 ون آر کا رہائشی ساجد نعیم ولد نذر محمد اپنے دوست سعید احمد ولد منشاء کے ہمراہ موٹر سائیکل پر درباربالا پیر سے گاؤں واپس آرہا تھا کہ راستے میں خطرناک ڈکیت گینگ کے سرغنہ امتیاز عرف کالی نے آتشیں اسلحہ کے زو ر پر انہیں روکا باندھ کر فصلوں میں پھینکا اور موٹر سائیکل نقد ی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے اطلاع ملنے پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اوکاڑہ مرزا فاران بیگ نے ایس ایچ او تھانہ شنگھرہ مرزا عالمگیر کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دیکر ڈاکوؤں کے تعاقب کی ہدایات جاری کیں برساتی نالے کی پل پر ڈاکوؤں کا آسامنا ہوگیا ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی پولیس نے بھی حفاظت خود احتیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی مقابلے کی اطلاع پر ڈی پی او کاڑہ مرزا فاران بیگ اور ڈی ایس پی صدر سرکل محمد عتیق بٹ موقع پر پہنچ گئے تقریباً ایک گھنٹہ تک مقابلہ جاری رہنے کے بعد پولیس نے قتل اور ڈکیتی کے 92 مقدمات میں ملوث پانچ لاکھ روپے سر کی قیمت والے خطرناک ترین ڈاکو امتیاز عرف کالی کو گرفتار کرلیا جبکہ ثمر عرف ثمری اور اشرف عرف اچھو فرارہونے میں کامیاب ہوگئے ثمر عرف ثمری کے سر کی بھی دو لاکھ روپے قیمت مقرر کی ہے یہ امر قابل ذکر ہے کہ گرفتار ڈاکو امتیاز عرف کالی کا حقیقی بھائی تاج عرف تاجی دو سال قبل تھانہ صدر رینالہ کے علاقے میں پولیس مقابلے کے دوران ہلاک ہوگیا تھا ڈی پی او اوکاڑہ مرزا فاران بیگ نے صحافیوں کو بتایا کہ سر کی قیمت والے ڈاکو امتیاز عرف کالی کی گرفتاری اوکاڑہ پولیس کی بہت بڑی کامیابی ہے جس سے جرائم میں نمایاں کمی واقع ہوگی انہوں نے کہا کہ فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشیکل دے کر انہیں خصوصی ٹارگٹ دے دیا ہے ادھر امتیاز عرف کالی کی گرفتاری پر آئی جی پنجاب احمد نسیم نے اوکاڑہ پولیس کو شاباش دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :