سعودی عرب میں گیس پائپ لائن میں دھماکہ، دس افراد ہلاک، متعدد زخمی ہوگئے

اتوار 18 نومبر 2007 13:36

جدہ (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار18 نومبر2007) سعودی عرب میں گیس پلانٹ کے قریب پائپ لائن میں‌دھماکے کے نتیجے میں‌دس افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق حادثہ پائپ لائن سے گیس کے اخراج کی وجہ سے ہوا ہے۔ دھماکے کے نتیجے میں‌دس افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں‌کی قومیت ظاہر نہیں‌کی گئی۔ حکام کے مطابق آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔