سعودی عرب میں گیس پلانٹ میں آگ لگنے سے 12افراد جاں بحق‘متعدد زخمی

اتوار 18 نومبر 2007 15:45

ریاض (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار18 نومبر2007) سعودی عرب میں گیس پلانٹ میں آگ لگنے سے بارہ افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے سعودی آرامکو تیل و گیس کمپنی کے ترجمان کے مطابق ہاویا میں قائم گیس پلانٹ میں آگ گیس کے اخراج کے باعث لگی تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات موصول ہو رہی ہیں انہوں نے پلانٹ میں آگ لگنے کو دہشت گردوں کی کاروائی کو خارج از امکان قرار دیا واضح رہے کہ مشرقی علاقے صوب ہاویا میں قائم یہ گیس پلانٹ تین لاکھ دس ہزار بیرل سیکفائیڈ گیس روانہ تیار کرنے کی صلاحیت کا حامل ہے-

متعلقہ عنوان :