پاکپتن ساہیوال روڈ پر کارالٹ جانے سے دو افراد ہلاک،تین زخمی

اتوار 18 نومبر 2007 16:51

ساہیوال(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار18 نومبر2007) پاک پتن ساہیوال روڈ پر پل سکھ بیاس کے قریب تیز رفتار کار الٹ جانے سے دو افراد ہلاک اور تین شدید زخمی ہوگئے بتایا گیا ہے منچن آباد کا ایک خاندان سرگودھا شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد واپس جارہا تھا کہ یک بائسائیکل کو بچاتے ہوئے کار الٹ گئی جس کے نتیجہ میں کار میں سوارذکاء اللہ اور اس کا ایک ساتھی ہلاک جبکہ ذکاء اللہ کی بیوی نشرین بی بی تین بچے حبیب اللہ سعد اللہ اورثوبیہ شدید زخمی ہوگئے تمام زخمیوں کو ہسپتال داخل کرادیا گیا ہے پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :